.

Cyber Crime Bill 2016

Sunday, 15 November 2020

تیمور بلڈنگ سے چوری کرنے والا ملزم تھانہ سٹی پولیس ہری پور نے گرفتار کرلیا۔

فوڈ پیلس کی دوکان واقع جی ٹی روڈ تیمور بلڈنگ سے چوری کرنے والا ملزم تھانہ سٹی پولیس ہری پور نے گرفتار کرلیا۔          


 تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ تیمور بلڈنگ فوڈ پیلس کی دوکان میں مورخہ 04.10.2020 کو چوری کے واقع کی رپورٹ درج ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی افسران و دیگر نفری پولیس کے واقع کی اطلاع پاکر موقع سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی اور دوکان سے چوری ہونے والے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرکے ملزم تک رسائی کی اورکل مقدمہ ملزم ثناء اللہ ولد سمندر خان سکنہ گلگت کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے مذکورہ مسروقہ رقم سے خریدا گیا 1 عدد موٹر سائیکل اور 1 عدد موبائل فون مالیتی 20 ہزار روپے برآمد کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے 3 یوم حراست پولیس حاصل کی گئی۔

Thursday, 12 November 2020

ڈی ایس پی سرکل صدر کا بڑا اقدام.

ڈی ایس پی سرکل صدر کا بڑا اقدام ۔پولیس کے کاوشوں کی بدولت اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اور مدعیان اختلاف بھلا کر بغل گیر ہو گئے

گزشتہ ماہ تھانہ صدر کی حدود پنڈ ہاشم خان میں معمولی تنازعہ پر ماموں نے باارادہ قتل فائرنگ کرکے اپنے بھانجے کو اسلحہ آتشیں سے زخمی کیا ۔جس کی نسبت تھانہ صدر ہری پور میں زیر دفعات 34/324 مقدمہ درج ہوئے۔ چونکہ دونوں فریقین آپس میں حقیقی ماموں بھانجہ تھے ۔ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان اور ایس ایچ او تھانہ صدر شفیق خان کی کاوشوں کی بدولت دونوں فریقین باہمی اختلاف کو بھلا کر آپس میں بغل گیر ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور تنازعات کو خوش اسلوب سے حل کرنے پر اہل علاقہ اور فریقین نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا


Tuesday, 10 November 2020

تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائیاں، منشیات برآمد

تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائیاں، منشیات برآمد


 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر سجاد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ ساجد نواز نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائیوں کے دوران نذیر احمد ولد حیدر زمان سکنہ سنٹرل جیل ہری پور سے 990 گرام چرس اور مدثر ولد عبدالعقیل سکنہ ملکیار سے 570 گرام ہیروئن برآمد۔ ملزمان گرفتار  منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

ملکی ترقی اور خوشحالی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کردار اہم ہے۔ ڈی پی او ہری پور

ملکی ترقی اور خوشحالی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کردار اہم ہے۔ ڈی پی او ہری پور

 

 چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار سے تعارفی میٹنگ۔ دوران میٹنگ عہدیداران نے ڈی پی او ہری پور تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او ہری پور نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کردار اہم ہے۔ ہری پور پولیس تاجروں اور صنعتکاروں کو کاروباری سرگرمیوں کو پرامن ماحول میں جاری رکھنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ ضلع ہری پور میں پولیس اور صنعتکاروں کے درمیان باہمی اعتماد اور کامیاب کاروبار کا سہرا ہری پور پولیس اور تاجروں کے سر جاتا ہے۔

Monday, 9 November 2020

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ متعدد منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان گرفتار۔


ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ متعدد منشیات فروشوں سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور ہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان گرفتار۔
 

ہری پور پولیس ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ گزشتہ 04 روز کے دوران منشیات فروشوں کے قبضہ سے 22 کلو 489 گرام چرس، 1 کلو 146 گرام ہیروئن، 510 گرام کُپیاں شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج ، ضلع بھر میں دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 کلاشنکوفیں، 02 رائفلز، 15 بندوقیں، 14 پستول اور مختلف بور کے 272 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج، شادی و دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب 19 افراد کے خلاف فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 02 مجرمان اشتہاری گرفتار،  ناقص سیکورٹی انتظامات پر 05 افراد، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13 افراد اور لاؤڈ سپیکر کے مرتکب 04 افراد کے خلاف مقدمات درج۔ تیز رفتاری و غفلت بے احتیاطی کے مرتکب ڈرائیوران کے خلاف 279  کے تحت مقدمات درج۔


تھانہ حطار پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد

 

تھانہ حطار پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے 

دوران منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد


ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حطار کیڈٹ نواز نے ہمراہ نفری پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈی پولیس کے ہمراہ حدود تھانہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ دوران سرچ آپریشن 40/50 گھروں کی چیکنگ کے دوران مکان کرایہ پر دینے اور ان کی انٹری تھانہ میں نہ کروانے پر 02 مالک   کے مکانات کے خلاف مقدمات درج، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 01 رائفل 8 ایم ایم، 03 بندوقیں 12 بور برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹر، دیگر کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3710 گرام چرس اور 90 کُپیاں شراب برآمد، دوران گشت و سنیپ چیکنگ غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 پستول، 01 بندوق 12 بور اور مختلف بور کے 36 عدد کارتوس برآمد، سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 04 افراد ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 05 مالک مکانات اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف کے مرتکب 03 افراد کے خلاف مقدمات۔

تیز رفتاری و غفلت بے احتیاطی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے 5 ڈرائیوروں کے خلاف 279کے تحت مقدمات درج۔


عوامی شکایات پر ضلع بھر میں پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں۔

عوامی شکایات پر ضلع بھر میں پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں



ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر میں پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔  ٹریفک وارڈن آفیسر ہری پور نوازش خان نے ہمراہ ٹریفک وارڈنز کے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ان کاروائیوں کے دوران متعدد چھوٹی گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارے گئے۔ پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سختی سے تنبیہ کیا کہ اپنی گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال سے اجتناب کریں دیگر آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


Saturday, 7 November 2020

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ہری پور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن


 سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات و چوکیات کی حدود میں ایس ایچ اوز  نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. دوران سرچ  آپریشن ضلع بھر میں تقریباً 400/450 گھروں کی چیکنگ کی گئی.  اپنے گھر کرایہ پر دینا اور ان کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر 06 مالک مکانات کے  کے تحت مقدمات درج کئے گئے. غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران01 کلاشنکوف، 07 پستول، 07 بندوقیں اور مختلف بور کے 120 کارتوس برآمد اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج. منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3035 گرام چرس، 186 گرام ہیروئن اور 120 کپیاں شراب برآمد کرکے منشیات کے ایکٹ کے تحت ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے اندر مقدمات درج. مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 01 مجرم اشتہاری گرفتار، اہم مقامات کی چیکنگ کی دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر 02 افراد کے خلاف سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج.

تھانہ سٹی پولیس کا قمار بازو کے اڈے پر چھاپہ متعدد جواری گرفتار۔ داؤ پر لگی رقم برآمد۔


 ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی۔ حدود تھانہ پانڈک میں مخبر کی اطلاع پر کاروائی جواء کھلینے والے 8 ملزمان دلارم خان ولد ممتاز خان، یاسر ولد ظہور دین، عمر خان ولد اکبر خان، عمران خان ولد آغا خان ساکنان پانڈک، شمروز ولد عبدالغفار، وحید احمد ولد عبدالوہاب ساکنان تلوکر زاہد اقبال ولد گل زمان سکنہ محلہ سوہا اور عامر شہزاد ولد اختر زمان سکنہ دوبندی مکھن والی  کو گرفتار کرکے قبضہ پر داؤ پر لگی رقم 39 ہزار 500 روپے، دیگر تلاشی کے دوران  09 عدد موبائل، 01 جوڑی تاش  برآمد کرکے قمار بازی ایکٹ کے تحت تھانہ میں مقدمہ درج۔

Wednesday, 21 October 2020

ہری پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ سے منشیات بھی برآمد


 ہری پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ سے منشیات بھی برآمد۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور سردار محمد رفیق  نے ہمراہ نفری پولیس کے ندی دوڑ ممریال میں کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اشتیاق احمد ولد سلطان خان سکنہ نین سکھ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 155 گرام چرس برآمد۔ تھانہ خانپور میں منشیات ایکٹ کے تحت کے مقدمہ درج۔

عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شعار ہے


عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شعار ہے.
زیر نظر تصویر خیبر پختونخواہ پولیس کی اعلی اخلاقی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ انسپکٹر محمد عارف معمر شخص کی کمپلین سننے کے لئے تھانہ کے گیٹ پر خود آئے اور بزرگ شہری کو کرسی پر بٹھا احسن طریقے سے ان کی بات سنی۔ ہری پور پولیس کے آفیسر کی اعلی ظرفی خیبر پختونخواہ پولیس کے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


 

Tuesday, 20 October 2020

تھانہ سٹی پولیس نے ملکیار اور مکھن کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کرلیا


 تھانہ سٹی پولیس نے ملکیار اور مکھن کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کرلیا

 تھانہ سٹی پولیس کی حدود مکھن کالونی اور ملکیار میں  گھروں ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئی۔ جس پر مدعیان کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی ہری پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ 

ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہر ی پور سید اشفاق انور (پی ایس پی)  نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور صدیق شاہ کو جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔  جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے دوران تفتیش مشکوک افراد کومقدمہ میں انٹاوگیٹ کیا گیا۔ انٹاروگیشن کے دوران ملزم افضل ولد اسحاق سکنہ بیٹ گلی حال ضلع صوابی نے مکھن کالونی اور ملکیار کی وارداتوں اور ملکیار میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم ملنگ جان ولد محمد شفیق سکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ کا اعتراف کیا۔ جس کو  بھی مقدمہ میں نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے قبضہ سے مالمسروقہ نقد رقم 15000روپے، مالمسروقہ کی رقم سے خریدے گئے 2 عدد ہنڈا 125موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ 1 عدد کلاشنکوف اور 1 پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے 2 یوم حراست حاصل کی گئی ہے۔  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ غازی پولیس نے بکرا چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


 تھانہ غازی پولیس نے بکرا چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 
تھانہ غازی کی حدود جھامرہ میں بکرا چوری ہونے کی تحریر درخواست تھانہ غازی کو موصول ہوئی۔جس میں مدعی نے 4افراد پر شک کا اظہار کیا۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل غازی شاہنواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے ہمراہ نفری پولیس کے بکرا چوری کے الزام میں حق نواز ولد شیر محمد، یاسر علی ولد محمد اکثر، عمران شاہ ولد ابرار شاہ اور عطاء الرحمن ولد ملک شیراز ساکنان جھامرہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ بکرا برآمد کرلیا۔

Monday, 19 October 2020

ہری پور پولیس نے گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والد سے ملا دیا


 




ہری پور پولیس نے گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والد سے ملا دیا
مورخہ 18 اکتوبر 2020 کو مفتی اظہر محمود سکنہ قطبہ نے اپنے بچے کی گمشدگی کی درخواست چوکی پنڈمنیم میں دی. جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی گئی. انچارج چوکی پنڈمنیم اعظم خان نے پولیس اور بچے کے ورثاء کے ہمراہ بچے کی تلاش و پتہ براری شروع کی اور بچے کو ڈھونڈ کر اس کے والد کے حوالے کردیا گیا. بچے کے والد نے چوکی پنڈ منیم کی اس کاوش کو سراہا اور ہری پور پولیس کا شکریہ ادا کیا.

Friday, 16 October 2020

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد


 


ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسرے کو بھی اس فعل سے منع کریں. ایڈیشنل ایس پی ہری پور

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے تھانہ کھلابٹ کی حدود جامع مسجد چاندنی چوک میں نماز جمہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور زوالفقار خان جدون، ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ ساجد نواز، میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی. 
 کھلی کچہری کے دوران اہل علاقہ  کی جانب سے مختلف مسائل اور تجاویز سے افسران پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی ہری پور نے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ کو ہدایات دیں۔
کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی ہری پور  نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی دیگر ایڈیشنل ایس پی ہری پور کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. ہوائی فائرنگ ایک غیر قانونی فعل ہے برائے کرم خود بھی اس سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی ہوائی فائرنگ سے منع کریں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. والدین اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کو بلاوجہ گھروں سے ہرگز نہ نکلنے دیں. ان کو ساتھ آگاہ کریں کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہ کھائے اور نہ کسی کے ساتھ کہیں جائے. کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور  اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

Thursday, 15 October 2020

ایس ایچ او تھانہ غازی نے جھگڑا کرنے والے فریقین کی آپس میں صلح کروا کر بغل گیر کردیا



 ایس ایچ او تھانہ غازی نے جھگڑا کرنے والے فریقین کی آپس میں صلح کروا کر بغل گیر کردیا

 تھانہ غازی کی حدود مہران واپڈا کالونی میں مال مویشی کے داخلے پر دوفریقین کے درمیان جھگڑا ہوا. جس سے فریق اول زخمی ہوا اور  تھانہ میں آکر فریق دوئم کے خلاف تحریری درخواست دی

جس پر ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے دونوں فریقین کو تھانہ بولا کر اہل علاقہ کے سامنے جھگڑے کی وجہ پوچھی اور نہایت خوش اسلوبی سے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا کر بغل گیر کردیا

ملکی سلامتی اور ضلع ہری پور میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

جس پر فریقین اور  علاقہ معززین نے ایس ایچ او تھانہ غازی کی اس کامیاب کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا اور ہری پور پولیس کا شکریہ ادا کیا

"عوامی رابطہ مہم" ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان صوابی میرا بازار کے تاجران سے میٹنگ کررہے ہیں


 

ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے2 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے

 





Wednesday, 14 October 2020

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار کر لیا


 تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار کرلیا
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ڈوئیاں خشکی میں دو روز قبل لین دین کے تنازعہ پر محمد شوکت نامی شخص نے نوجوان کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔واقع پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایات پر مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ چن زیب خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شوکت ولد محمد صادق سکنہ ڈوئیاں خشکی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد



عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے چوکی صوابی میرا کی حدود گاؤں کلنجر میں کھلی کچہری کا انعق*
ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان  کی ایس ایچ او تھانہ بیڑ ارشد خان کے ہمراہ کلنجر میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سنے گئے۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. کسی بھی مسئلہ یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا اور  پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔