عوامی شکایات پر ضلع بھر میں پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کے
خلاف بھر پور کاروائیاں
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے
ضلع بھر میں پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں
کے احکامات جاری کر دئیے۔ ٹریفک وارڈن آفیسر ہری پور نوازش خان نے ہمراہ
ٹریفک وارڈنز کے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں
لائی گئیں ان کاروائیوں کے دوران متعدد چھوٹی گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارے گئے۔
پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سختی سے تنبیہ کیا کہ
اپنی گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال سے اجتناب کریں دیگر آپ کے خلاف قانونی
کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
No comments:
Post a Comment