تھانہ حطار پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے
دوران
منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حطار
کیڈٹ نواز نے ہمراہ نفری پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈی پولیس کے ہمراہ حدود تھانہ سرچ
اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ دوران سرچ آپریشن 40/50 گھروں کی چیکنگ کے دوران مکان کرایہ پر
دینے اور ان کی انٹری تھانہ میں نہ کروانے پر 02 مالک
کے مکانات کے خلاف مقدمات درج، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 01 رائفل
8 ایم ایم، 03 بندوقیں 12 بور برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹر، دیگر
کاروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3710 گرام چرس اور
90 کُپیاں شراب برآمد، دوران گشت و سنیپ چیکنگ غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے
ہوئے 02 پستول، 01 بندوق 12 بور اور مختلف بور کے 36 عدد کارتوس برآمد، سیکورٹی کے
ناقص انتظامات پر 04 افراد ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 05 مالک مکانات اور
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف کے مرتکب 03 افراد کے خلاف مقدمات۔
تیز رفتاری و غفلت بے احتیاطی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائیاں
کرتے 5 ڈرائیوروں کے خلاف 279کے تحت مقدمات درج۔
No comments:
Post a Comment