تھانہ سٹی پولیس کی حدود مکھن کالونی اور ملکیار میں گھروں ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئی۔ جس پر مدعیان کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی ہری پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔
ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہر ی پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور صدیق شاہ کو جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے دوران تفتیش مشکوک افراد کومقدمہ میں انٹاوگیٹ کیا گیا۔ انٹاروگیشن کے دوران ملزم افضل ولد اسحاق سکنہ بیٹ گلی حال ضلع صوابی نے مکھن کالونی اور ملکیار کی وارداتوں اور ملکیار میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم ملنگ جان ولد محمد شفیق سکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ کا اعتراف کیا۔ جس کو بھی مقدمہ میں نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے قبضہ سے مالمسروقہ نقد رقم 15000روپے، مالمسروقہ کی رقم سے خریدے گئے 2 عدد ہنڈا 125موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ 1 عدد کلاشنکوف اور 1 پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے 2 یوم حراست حاصل کی گئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید تفصیلات
ReplyDeletehttps://haripurtoday.blogspot.com/2020/10/crime-haripur-city-police.html?m=1