عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقادڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے چوکی صوابی میرا کی حدود گاؤں کلنجر میں کھلی کچہری کا انعق*ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان کی ایس ایچ او تھانہ بیڑ ارشد خان کے ہمراہ کلنجر میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سنے گئے۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. کسی بھی مسئلہ یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔
Wednesday, 14 October 2020
عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment