Thursday, 16 December 2021
سرائے صالح پولیس کا دوران سرچ آپریشن منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
بلدیاتی الیکشن 2021 سے متعلق ہری پور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔
تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، چوریوں میں ملوث 1 خواتین سمیت 02 ملزمان گرفتار۔ لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، مسروقہ رقم، موبائل و دیگر سامان برآمد
تھانہ سٹی چوکی ٹی
آئی پی کی حدود ہاؤسنگ کالونی میں ملازمہ بن کر گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے اور
محلہ راجہ آباد میں رات کی اوقات میں فون پر بُلوا کر بیٹھک میں لے جاکر ایک شخص
کو لوٹنے اور برہنہ کرنے کے مختلف اوقات میں واقعات رونما ہوئے۔ جس سے متعلق مدعیان کی جانب
سے چوکی ٹی آئی پی میں 1 لیڈی ملزمہ مسماۃ (ک) زوجہ راشد نعیم سکنہ چینتری حال نور
کالونی و دیگر اشخاص کے خلاف تحریری درخواست دی۔ انچارج چوکی ٹی آئی پی محمد صدیق
نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس
ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے لیڈی
ملزمہ کو گرفتار کرکے دوران انٹاروگیشن 6
ساتھیوں کا انکشاف کیا۔ جن میں ملزم بلال ولد محمد اسلم اور منیر ولد جہانگیر سکنہ
محلہ راجہ آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دیگر 4 ملزمان کی گرفتار کےلئے مختلف
مقامات پر پولیس پارٹیاں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلدہی دیگر ملزمان کوگرفتار
کرلیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں پر کے طلائی زیورات 6 عدد انگوٹھیاں و
چوڑیاں، 1 جوڑی ٹیپس اور 1 جوڑی کانٹے، مسروقہ رقم مبلغ 13 ہزار 500 روپے، ایک عدد
موبائل و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ مدعیان کی تحریری درخواست پر مقدمات درج رجسٹر کرلئے گئے۔ گرفتار
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Sunday, 21 November 2021
سرکل خانپور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. کرایہ داری ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج
سرکل خانپور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. کرایہ داری ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج
مجموعی طور پر غیر
قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 09 بندوقیں، 3 پستول اور مختلف بور کے
230 عدد کارتوس برآمد
Thursday, 18 November 2021
ملکی ترقی اور اعلی اقدار کے حصول کے لئے طلباء کو مثبت اور زمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی پی او ہری پور
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کا پیس سکول اینڈ کالج انتظامیہ کی دعوت پر ادارہ کا دورہ ،منعقدہ تقریب میں شرکت
Tuesday, 16 November 2021
کسی شخص کو حس بےجا میں رکھنا اور تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او ہری پور
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی
گیشن ہری پور مجیب الرحمن، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان،جملہ سرکل ایس
ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی اور کرائم کا جائزہ لینے کے ساتھ سیکورٹی و دیگر امور پر
تفصیلی بات چیت کی اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے تمام افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضاءکو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفتریق کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات و غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے اپنی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ناکہ بندی پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں۔ حدود تھانہ میں گشتوں کے نظام کو بھی مزید موئثر کریں۔ ہوائی فائرنگ کے خاتمے کے لئے سوسائٹی کو ساتھ لے کر چلیں اور لوگوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ علماء اکرام، مقامی عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی سے اچھے مراسم بنائیں اور جرائم کے خاتمے کے لئے انکو ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کریں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھیں اور انکی شکایات کا بروقت ازالہ بھی یقینی بنائیں۔ تھانہ و چوکیات میں کسی بھی شخص کو حسب بے جا میں رکھنا اور تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکل ایس ڈی پی اوز تمام اقدامات کی خود نگرانی کریں۔