سرکل خانپور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. کرایہ داری ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج
مجموعی طور پر غیر
قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 09 بندوقیں، 3 پستول اور مختلف بور کے
230 عدد کارتوس برآمد
ڈی ایس پی سرکل
خانپور شاہنواز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حطار اختر حسین اور ایس ایچ او
تھانہ خانپور کیڈٹ چن زیب تنولی کا ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود
تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. دوران سرچ آپریشن کل 100/110 گھروں کی چیکنگ
کے دوران مکان کرایہ پر دینے اور ان کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر 4 ملک مکانات کے خلاف کرایہ داری
ایکٹ کے تحت مقدمات درج. غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 09 بندوقیں،
3 پستول اور مختلف بور کے 230 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات
درج کرلئے گئے
No comments:
Post a Comment