ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی
گیشن ہری پور مجیب الرحمن، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان،جملہ سرکل ایس
ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیس افسران کی کارکردگی اور کرائم کا جائزہ لینے کے ساتھ سیکورٹی و دیگر امور پر
تفصیلی بات چیت کی اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے تمام افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضاءکو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفتریق کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات و غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے اپنی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ناکہ بندی پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں۔ حدود تھانہ میں گشتوں کے نظام کو بھی مزید موئثر کریں۔ ہوائی فائرنگ کے خاتمے کے لئے سوسائٹی کو ساتھ لے کر چلیں اور لوگوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ علماء اکرام، مقامی عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی سے اچھے مراسم بنائیں اور جرائم کے خاتمے کے لئے انکو ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کریں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھیں اور انکی شکایات کا بروقت ازالہ بھی یقینی بنائیں۔ تھانہ و چوکیات میں کسی بھی شخص کو حسب بے جا میں رکھنا اور تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکل ایس ڈی پی اوز تمام اقدامات کی خود نگرانی کریں۔
ماشااللہ
ReplyDeleteMashallah good work
ReplyDelete