.

Cyber Crime Bill 2016

Sunday, 21 November 2021

سرکل خانپور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. کرایہ داری ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج

 سرکل خانپور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. کرایہ داری ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج

مجموعی طور پر غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 09 بندوقیں، 3 پستول اور مختلف بور کے 230 عدد کارتوس برآمد

ڈی ایس پی سرکل خانپور شاہنواز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حطار اختر حسین اور ایس ایچ او تھانہ خانپور کیڈٹ چن زیب تنولی کا ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن. دوران سرچ آپریشن کل 100/110 گھروں کی چیکنگ کے دوران مکان کرایہ پر دینے اور ان کی تھانہ میں انٹری نہ کروانے پر 4 ملک مکانات کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج. غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 09 بندوقیں، 3 پستول اور مختلف بور کے 230 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے


Thursday, 18 November 2021

ملکی ترقی اور اعلی اقدار کے حصول کے لئے طلباء کو مثبت اور زمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈی پی او ہری پور

ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کا پیس سکول اینڈ کالج انتظامیہ کی دعوت پر ادارہ کا دورہ ،منعقدہ تقریب میں شرکت


پیس سکول اینڈ کالج انتظامیہ اور سکول کے طلباء نے ڈی پی او ہری پور کا استقبال کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے
 سکول کی مختلف کلاسسز و شعبہ جات کا ویزٹ اور طلباء سے ملاقات کی۔ پرنسپل خالد خان جدون نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا شرکت آوری پر شکریہ ادا کیا اور ادارہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ادارہ کے سرٹیفکیٹ اور 2021/22میں کلاسسز کے بننے والے مانیٹرز میں سیشس بھی تقسیم کئے۔ طلباء کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ منعقد ہ تقریب میں اساتذہ و طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے ادارے کی جانب سے طلباء کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور سکول انتظامیہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اسی طرح کے ایونٹس کا وقتاً فوقتاً انعقاد کریں تاکہ طلباء اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کی دوڑمیں شامل ہونہار طلباء سے مل کر دلی خوشی محسوس ہوئی۔ تمام طلباء محنت اور لگن سے اپنے شعبہ جات میں کام کریں اور تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔ ملکی ترقی کی دوڑ میں طلباء کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سوسائٹی میں مزید بہتری اور اعلیٰ اقدار کے حصول کے لئے طلباء سمیت ہر فرد کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ہر ی پور نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ نے ادارے کی جانب سے ڈی پی او ہری پور کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Tuesday, 16 November 2021

کسی شخص کو حس بےجا میں رکھنا اور تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او ہری پور

 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔


میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور مجیب الرحمن، ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد آیاز اعوان،جملہ سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں  پولیس افسران کی کارکردگی اور کرائم کا  جائزہ لینے کے ساتھ سیکورٹی و دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔

 ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار افسران پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس فورس ضلع بھر سے جرائم کے خاتمے کے لئے تمام افسران ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن فضاءکو برقرار رکھنا ہم سب کے فرائض کا حصہ ہے۔  مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفتریق کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات و غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور دیگر جرائم  کی روک تھام کے لئے اپنی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور ناکہ بندی پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں۔ حدود تھانہ میں گشتوں کے نظام کو بھی مزید موئثر کریں۔ ہوائی فائرنگ کے خاتمے کے لئے سوسائٹی کو ساتھ لے کر چلیں اور لوگوں کو اس کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ علماء اکرام، مقامی عمائدین علاقہ اور سول سوسائٹی سے اچھے مراسم بنائیں اور جرائم کے خاتمے کے لئے انکو ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کریں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھیں اور انکی شکایات کا بروقت ازالہ بھی یقینی بنائیں۔ تھانہ و چوکیات میں کسی بھی شخص کو حسب بے جا میں رکھنا اور تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرکل ایس ڈی پی اوز تمام اقدامات کی خود نگرانی کریں۔