فوڈ پیلس کی دوکان واقع جی ٹی روڈ تیمور بلڈنگ سے چوری کرنے والا ملزم تھانہ سٹی پولیس ہری پور نے گرفتار کرلیا۔
تھانہ سٹی کی حدود جی ٹی روڈ تیمور بلڈنگ فوڈ پیلس کی دوکان میں مورخہ 04.10.2020 کو چوری کے واقع کی رپورٹ درج ہوئی جس پر مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ تفتیشی افسران و دیگر نفری پولیس کے واقع کی اطلاع پاکر موقع سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی اور دوکان سے چوری ہونے والے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرکے ملزم تک رسائی کی اورکل مقدمہ ملزم ثناء اللہ ولد سمندر خان سکنہ گلگت کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے مذکورہ مسروقہ رقم سے خریدا گیا 1 عدد موٹر سائیکل اور 1 عدد موبائل فون مالیتی 20 ہزار روپے برآمد کرلیا گیا۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے 3 یوم حراست پولیس حاصل کی گئی۔