پریس ریلیز
ساتویں لوکل باڈی بائی الیکشن 2017ء
ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے مورخہ 21.12.2017 کو ساتویں لوکل باڈی بائی الیکشن کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے احکامات جاری کردئیے۔
ضلع ہری پور میں 9 ویلج کونسلز اور 2 نیبر ہوڈ کونسلز کیلئے 17 پولنگ سٹیشن اور 36 پولنگ بوت کیلئے 500 سے زاہد پولیس افسران اور جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے۔
ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نقل و حرکت اور نمائش پر مکمل پابندی ہوگی کسی بھی شخص کو پولنگ سٹیشن کے اطراف میں اسلحے کی نمائش کی اجازت نہ ہوگی۔
ڈی پی او ہری پور نے ہدایات جاری کی کے تمام پولنگ اسٹیشن پر آزادنہ، صاف اور شفاف اور پر امن پولنگ کا انعقاد پولیس کا فرض ہے جسے ہر ممکن برقرار رکھا جائے گا۔ پولنگ کے پر امن انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ کے تمام دیگر محکمہ جات کے ساتھ کوارڈینیشن میں ہے اور پولنگ کے تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔
عوام الناس سے التماس ہیکہ پولنگ کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس افسران اور پولنگ سٹاف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
| | | | | | | |
No comments:
Post a Comment