.

Cyber Crime Bill 2016

Wednesday, 21 October 2020

ہری پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ سے منشیات بھی برآمد


 ہری پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ سے منشیات بھی برآمد۔

ایس ایچ او تھانہ خانپور سردار محمد رفیق  نے ہمراہ نفری پولیس کے ندی دوڑ ممریال میں کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اشتیاق احمد ولد سلطان خان سکنہ نین سکھ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 155 گرام چرس برآمد۔ تھانہ خانپور میں منشیات ایکٹ کے تحت کے مقدمہ درج۔

عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شعار ہے


عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شعار ہے.
زیر نظر تصویر خیبر پختونخواہ پولیس کی اعلی اخلاقی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ انسپکٹر محمد عارف معمر شخص کی کمپلین سننے کے لئے تھانہ کے گیٹ پر خود آئے اور بزرگ شہری کو کرسی پر بٹھا احسن طریقے سے ان کی بات سنی۔ ہری پور پولیس کے آفیسر کی اعلی ظرفی خیبر پختونخواہ پولیس کے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


 

Tuesday, 20 October 2020

تھانہ سٹی پولیس نے ملکیار اور مکھن کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کرلیا


 تھانہ سٹی پولیس نے ملکیار اور مکھن کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کرلیا

 تھانہ سٹی پولیس کی حدود مکھن کالونی اور ملکیار میں  گھروں ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئی۔ جس پر مدعیان کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی ہری پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ 

ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہر ی پور سید اشفاق انور (پی ایس پی)  نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور صدیق شاہ کو جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔  جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے دوران تفتیش مشکوک افراد کومقدمہ میں انٹاوگیٹ کیا گیا۔ انٹاروگیشن کے دوران ملزم افضل ولد اسحاق سکنہ بیٹ گلی حال ضلع صوابی نے مکھن کالونی اور ملکیار کی وارداتوں اور ملکیار میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم ملنگ جان ولد محمد شفیق سکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ کا اعتراف کیا۔ جس کو  بھی مقدمہ میں نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے قبضہ سے مالمسروقہ نقد رقم 15000روپے، مالمسروقہ کی رقم سے خریدے گئے 2 عدد ہنڈا 125موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ 1 عدد کلاشنکوف اور 1 پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے 2 یوم حراست حاصل کی گئی ہے۔  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ غازی پولیس نے بکرا چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


 تھانہ غازی پولیس نے بکرا چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 
تھانہ غازی کی حدود جھامرہ میں بکرا چوری ہونے کی تحریر درخواست تھانہ غازی کو موصول ہوئی۔جس میں مدعی نے 4افراد پر شک کا اظہار کیا۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل غازی شاہنواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے ہمراہ نفری پولیس کے بکرا چوری کے الزام میں حق نواز ولد شیر محمد، یاسر علی ولد محمد اکثر، عمران شاہ ولد ابرار شاہ اور عطاء الرحمن ولد ملک شیراز ساکنان جھامرہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ بکرا برآمد کرلیا۔

Monday, 19 October 2020

ہری پور پولیس نے گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والد سے ملا دیا


 




ہری پور پولیس نے گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والد سے ملا دیا
مورخہ 18 اکتوبر 2020 کو مفتی اظہر محمود سکنہ قطبہ نے اپنے بچے کی گمشدگی کی درخواست چوکی پنڈمنیم میں دی. جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی گئی. انچارج چوکی پنڈمنیم اعظم خان نے پولیس اور بچے کے ورثاء کے ہمراہ بچے کی تلاش و پتہ براری شروع کی اور بچے کو ڈھونڈ کر اس کے والد کے حوالے کردیا گیا. بچے کے والد نے چوکی پنڈ منیم کی اس کاوش کو سراہا اور ہری پور پولیس کا شکریہ ادا کیا.

Friday, 16 October 2020

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد


 


ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسرے کو بھی اس فعل سے منع کریں. ایڈیشنل ایس پی ہری پور

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے تھانہ کھلابٹ کی حدود جامع مسجد چاندنی چوک میں نماز جمہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور زوالفقار خان جدون، ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ ساجد نواز، میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی. 
 کھلی کچہری کے دوران اہل علاقہ  کی جانب سے مختلف مسائل اور تجاویز سے افسران پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی ہری پور نے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ کو ہدایات دیں۔
کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی ہری پور  نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی دیگر ایڈیشنل ایس پی ہری پور کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. ہوائی فائرنگ ایک غیر قانونی فعل ہے برائے کرم خود بھی اس سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی ہوائی فائرنگ سے منع کریں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. والدین اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کو بلاوجہ گھروں سے ہرگز نہ نکلنے دیں. ان کو ساتھ آگاہ کریں کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہ کھائے اور نہ کسی کے ساتھ کہیں جائے. کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور  اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

Thursday, 15 October 2020

ایس ایچ او تھانہ غازی نے جھگڑا کرنے والے فریقین کی آپس میں صلح کروا کر بغل گیر کردیا



 ایس ایچ او تھانہ غازی نے جھگڑا کرنے والے فریقین کی آپس میں صلح کروا کر بغل گیر کردیا

 تھانہ غازی کی حدود مہران واپڈا کالونی میں مال مویشی کے داخلے پر دوفریقین کے درمیان جھگڑا ہوا. جس سے فریق اول زخمی ہوا اور  تھانہ میں آکر فریق دوئم کے خلاف تحریری درخواست دی

جس پر ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے دونوں فریقین کو تھانہ بولا کر اہل علاقہ کے سامنے جھگڑے کی وجہ پوچھی اور نہایت خوش اسلوبی سے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا کر بغل گیر کردیا

ملکی سلامتی اور ضلع ہری پور میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

جس پر فریقین اور  علاقہ معززین نے ایس ایچ او تھانہ غازی کی اس کامیاب کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا اور ہری پور پولیس کا شکریہ ادا کیا

"عوامی رابطہ مہم" ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان صوابی میرا بازار کے تاجران سے میٹنگ کررہے ہیں


 

ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے2 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کے احکامات جاری کردئیے

 





Wednesday, 14 October 2020

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار کر لیا


 تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار کرلیا
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ڈوئیاں خشکی میں دو روز قبل لین دین کے تنازعہ پر محمد شوکت نامی شخص نے نوجوان کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔واقع پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایات پر مختلف مقامات پر چھاپہ زنیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ چن زیب خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شوکت ولد محمد صادق سکنہ ڈوئیاں خشکی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد



عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد
ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے چوکی صوابی میرا کی حدود گاؤں کلنجر میں کھلی کچہری کا انعق*
ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان  کی ایس ایچ او تھانہ بیڑ ارشد خان کے ہمراہ کلنجر میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سنے گئے۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. کسی بھی مسئلہ یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا اور  پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔
 


Sunday, 28 January 2018



DISTRICT POLICE HARIPUR 
 29.01.2017

 ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف کاروائیاں 

تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی

نزاکت زمان ولد عظیم خان سکنہ نجف پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 85 گرام چرس برآمد
زاہد خان ولد زیبر خان سکنہ پشاور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد
تھانہ بیڑ پولیس کی کاروائی
ثاقب ولد سرفراز سکنہ جنجکہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 بندوق 12 بور برآمد
رضوان ولد محمد رمضان سکنہ جنجکہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 بندوق 12 بور برآمد
اویس ولد صنوبر سکنہ کھوڑی درہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 بندوق 12 بور برآمد
محمد نواز ولد ارشاد سکنہ جنجکہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 بندوق 12 بور برآمد
احمد علی ولد سکندر سکنہ کھوڑی درہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 30 بور برآمد

 تھاہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی:۔ 
محمد اکرم ولد حیات محمد سکنہ محلہ عثمان آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 بندوق 12 بور برآمد
محمد بنارس ولد حیات محمد سسکنہ محلہ عثمان آباد کوگرفتار کرکے قبضہ سے 1 ریوالور 32 بور برآمد
عبداللہ ولد اختر سکنہ سردار کالونی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 3ہ بور معہ 3 عدد کارتوس برآمد
ریاست خان ولد گستاسب سکنہ سوکا سرائے صالح کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 30 بور معہ 18 عدد کارتوس برآمد
محمد اسد ولد محمد مسکین سکنہ محلہ کھوہ ہری پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد

 تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مکان کرایہ پر دینے اور تھانہ میں انٹری نہ کروانے کے جرم میں شفقت ولد صوبہ خان سکنہ ملکیار کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج
 تھانہ صدر کے ایس ایچ او پھل حسین نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 357/13 جرم 302 / 324/ *34میں مطلوب محمد زبیر ولد عارف سکنہ بائیاں احمد علی خان گرفتار

Tuesday, 19 December 2017







پریس ریلیز
ساتویں لوکل باڈی بائی الیکشن 2017ء
 ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے مورخہ 21.12.2017 کو ساتویں لوکل باڈی بائی الیکشن کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے احکامات جاری کردئیے۔ ضلع ہری پور میں 9 ویلج کونسلز اور 2 نیبر ہوڈ کونسلز کیلئے 17 پولنگ سٹیشن اور 36 پولنگ بوت کیلئے 500 سے زاہد پولیس افسران اور جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے۔ ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نقل و حرکت اور نمائش پر مکمل پابندی ہوگی کسی بھی شخص کو پولنگ سٹیشن کے اطراف میں اسلحے کی نمائش کی اجازت نہ ہوگی۔ ڈی پی او ہری پور نے ہدایات جاری کی کے تمام پولنگ اسٹیشن پر آزادنہ، صاف اور شفاف اور پر امن پولنگ کا انعقاد پولیس کا فرض ہے جسے ہر ممکن برقرار رکھا جائے گا۔ پولنگ کے پر امن انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ کے تمام دیگر محکمہ جات کے ساتھ کوارڈینیشن میں ہے اور پولنگ کے تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔ عوام الناس سے التماس ہیکہ پولنگ کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس افسران اور پولنگ سٹاف کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


ہری پور (۔) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا موٹر وے کے دورہ کے موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر محمد صابر، ایس ایچ او سرائے صالح صدیق شاہ کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دے رہے ہے۔



Sunday, 10 December 2017


ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات، اسلحہ، لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور دیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن۔


تھانہ سرائے پولیس کی کاروائی:۔بابر علی ولد محمد رمضان سکنہ پانڈک کو گرفتا رکرکے قبضہ سے 800 گرام چرس برآمدآصف خان ولد محبوب الہیٰ سکنہ محلہ سیشن ہاؤس کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کین شراب دیسی 20 لیٹر برآمدناصر علی ولد نعمت خان سکنہ سیشن ہاؤس کو گرفتار کرکے قبضہ سے 250 گرام چرس برآمدتیز رفتاری غفلت و بے احتیاطی سے ٖڈرائیونگ کرنے کے جرم میں محمد فہیم ولد شفیق سکنہ ایبٹ آباد کے خلاف 279 PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر


تھانہ کھلابٹ پولیس کی کاروائیبلال خان ولد عبدالقادر سکنہ قاضیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 عدد پستول 30 بور معہ 3 عدد کارتوس برآمدطارق خان ولد کالا خان سکنہ قاضیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 15 لیٹر شراب دیسی برآمدجنید خان ولد پرویز سکنہ قاضیاں کو گرفتار کرکے قبضہ سے 330 گرام چرس برآمد


تھانہ بیڑ پولیس کی کاروائیشبیر احمد ولد غلام حیدر سکنہ چھٹی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 325 گرام چرس برآمدلاؤڈ سپیکر پر پابندی کے باوجود بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر عماد شاہ ولد فقیر حسین سکنہ بیڑی کے خلاف 3/4 لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درجتیز رفتاری غفلت و بے احتیاطی سےڈرائیونگ کرنے کے جرم میں زبیر ولد مقصود سکنہ سوہا اور نوید ولد ارشاد سکنہ سرائے نعمت خان کے خلاف 279 PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر


تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوید احمد ولد صغیر سکنہ مانسہرہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 30 بور معہ 5 عدد کارتوس برآمد


تھانہ ناڑہ امازئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عدنان خان ولد شیر عالم سکنہ صوابی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 30 بور معہ 5 عدد کارتوس برآمد


ہری پور پولیس کی کاروائی 30 لاکھ کی ڈیمانڈ اور باراداہ فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتان


 



Saturday, 9 December 2017


ہری پور پولیس
ہری پور (۔) ڈی پی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات، اسلحہ, لاؤڈ سپیکر، ہوائی فائرنگ اور تیزرفتاری کے خلاف کاروائیاں۔
تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی:۔
ملک شمریز ولد ضمیر خان سکنہ پنڈگاگھڑا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 30 بور معہ 3 عدد کارتوس برآمد
سفیر خان ولد محمد ظہور سکنہ گرم تھون کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 20 گرام چرس برآمد
تھانہ بیڑ پولیس کی کاروائی:۔
ساجد حسین ولد حسین سوار سکنہ چینتری کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 30 بور معہ 5 عدد کارتوس برآمد
لاؤڈ سپیکر پر پابندی کے باوجود بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کرنے کے جرم میں عمران حسین ولد بشیر سکنہ وہاڑی کے خلا 3/4 لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
تھانہ ناڑہ امازئی پولیس کی کاروائی
سئد نبی خان ولد منور خان سکنہ ٹوپی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 پستول 32 بور معہ 5 عدد کارتوس برآمد 
شوکت ولد فضل سکنہ بگڑہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 675 گرام چرس برآمد
تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی
ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود بھی اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر اختر محمود ولد محمد رفیق سکنہ اخون بانڈی اور محؐد جہانگیر سکنہ اخون بانڈی کے خلاف 3/4 فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
تھانہ غازی پولیس کی کاروائی:۔
ٹریفک کے روانی میں خلل پڑنے اور روڈ بلاک کرنے کے جرم عمران ولد عبدالخالق سکنہ جموں، انور ولد محبت دین سکنہ قاضی پور اور شفیق ولد عجب دل سکنہ غازی کے خلاف 291/PPCکے تحت مقدمہ درج
تھانہ کھلابٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فدا حسین ولد چنن خان سکنہ سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد
تھانہ سرائے صالح پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غفلت و بے احتیاطی سے گاڑی چلانے پر سیف الرحمان ولد عزیز الرحمان سکنہ بالڈھیر کے خلاف 279PPC کے تحت مقدمہ درج