.

Cyber Crime Bill 2016

Friday 16 October 2020

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد


 


ہوائی فائرنگ سے خود بھی اجتناب کریں اور دوسرے کو بھی اس فعل سے منع کریں. ایڈیشنل ایس پی ہری پور

عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے تھانہ کھلابٹ کی حدود جامع مسجد چاندنی چوک میں نماز جمہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور زوالفقار خان جدون، ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان، ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ ساجد نواز، میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی. 
 کھلی کچہری کے دوران اہل علاقہ  کی جانب سے مختلف مسائل اور تجاویز سے افسران پولیس کو آگاہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی ہری پور نے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر اور ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ کو ہدایات دیں۔
کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی ہری پور  نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی دیگر ایڈیشنل ایس پی ہری پور کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. ہوائی فائرنگ ایک غیر قانونی فعل ہے برائے کرم خود بھی اس سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی ہوائی فائرنگ سے منع کریں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. والدین اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور ان کو بلاوجہ گھروں سے ہرگز نہ نکلنے دیں. ان کو ساتھ آگاہ کریں کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہ کھائے اور نہ کسی کے ساتھ کہیں جائے. کسی بھی مسئلے یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا کی گئی اور  اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

No comments:

Post a Comment