.

Cyber Crime Bill 2016

Thursday 16 December 2021

سرائے صالح پولیس کا دوران سرچ آپریشن منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد



مجموعی طور پر 3945 گرام چرس اور 6 بندوقیں 12 بور برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز کا ہمراہ انچارج چوکی شاہ مقصود طارق سلیم مشوانی، دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں حدود تھانہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ دوران سرچ 40/50 گھروں کی چیکنگ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے کاروائی کرتے ہوئے محمد عابد ولد اکرم خان سکنہ نوردی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 945 گرام چرس برآمد کرلی. غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کرتے ہوئے 06 بندوقیں 12 بور اور 06 عدد کارتوس برآمد کرکے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمات درج کرلئے.

 

بلدیاتی الیکشن 2021 سے متعلق ہری پور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔


پلان کیمطابق 3500 سے زائد پولیس افسران و جوانان اور فرنٹئیر کنسٹیبلری (ایف سی) سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے۔ ڈی پی او ہری پور

الیکشن کے دوران ضلع کو 02 زون، 08 سیکٹرز اور 11 سب سیکٹرز پر تقسیم کیا گیا ہے۔ کاشف ذوالفقار
آمدہ بلدیاتی انتخابات 2021 سے متعلق پرامن پولنگ کے انعقاد کے لئے ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ ضلع بھر میں ٹوٹل 594 پولنگ اسٹیشنز میں 97 انتہائی حساس، 219 حساس اور 278 نارمل پولنگ اسٹیشنز قرار دیا گیا ہے۔ سیکورٹی پلان کیمطابق ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 3500 سے زائد پولیس افسران و جوانان، فرنٹئیر کنسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر ایجنسیاں بھی فرائض سرانجام دیں گئی۔ الیکشن کے دوران ضلع کو 02 زون، 08 سیکٹرز اور 11 سب سیکٹرز پر تقسیم کیا گیا ہے۔ پولنگ کے دوران زونز پر ایس پیز، سیکٹرز پر ڈی ایس پیز اور سب سیکٹرز پر ایس ایچ اوز برائے راست نگرانی کریں گئے۔ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 22 کیو آر ایف موبائلز بھی تعینات کی جائیں گی۔ اہم پولنگ اسٹیشز کو پولنگ کاعمل شروع ہونے سے قبل بی ڈی یو سکواڈ اور سنیفرز ڈاگ کی مدد سے چیکنگ کا عمل کیا جائے گا۔ انتخابات کے سلسلے میں پولیس کنٹرول روم اور پولنگ والے دن ڈی پی او آفس ہری پور میں خصوصی کنٹرول روم تشکیل دیا جائے گا۔ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندیاں کرتے ہوئے مزید نفری تعینات کرنے کے ساتھ چیکنگ کے عمل کو بھی مزید سخت کیا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پولیس ہیڈکوارٹر میں اضافی نفری بھی موجود رہے گی۔
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بلدیاتی الیکشن کی پرامن پولنگ کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ پولنگ کے موقع پر غیر متعلقہ اشخاص کو ہرگز نہ چھوڑیں اور آنے والے ووٹرز کے ساتھ خوش اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکی عزت و نفس کا خاص خیال رکھے۔ پولیس افسران و جوانان چوکس رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں تاکہ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے اور پرامن اختتام پذیر ہوں۔ عوام الناس انتشار اور افواہوں پر پر کان نہ دھریں بلکہ پرامن الیکشن کے انعقاد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنا تعاون کرے ہوئے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، چوریوں میں ملوث 1 خواتین سمیت 02 ملزمان گرفتار۔ لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، مسروقہ رقم، موبائل و دیگر سامان برآمد


 ہاؤسنگ کالونی میں ملازمہ بن کر گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے اور راجہ آباد میں شخص کو لوٹنے اور برہنہ کرنے والے 1 خواتین سمیت 02 افراد گرفتار

تھانہ سٹی چوکی ٹی آئی پی کی حدود ہاؤسنگ کالونی میں ملازمہ بن کر گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے اور محلہ راجہ آباد میں رات کی اوقات میں فون پر بُلوا کر بیٹھک میں لے جاکر ایک شخص کو لوٹنے اور برہنہ کرنے کے مختلف اوقات میں  واقعات رونما ہوئے۔ جس سے متعلق مدعیان کی جانب سے چوکی ٹی آئی پی میں 1 لیڈی ملزمہ مسماۃ (ک) زوجہ راشد نعیم سکنہ چینتری حال نور کالونی و دیگر اشخاص کے خلاف تحریری درخواست دی۔ انچارج چوکی ٹی آئی پی محمد صدیق نے ہمراہ دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف کی نگرانی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے لیڈی ملزمہ کو گرفتار کرکے دوران انٹاروگیشن  6 ساتھیوں کا انکشاف کیا۔ جن میں ملزم بلال ولد محمد اسلم اور منیر ولد جہانگیر سکنہ محلہ راجہ آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دیگر 4 ملزمان کی گرفتار کےلئے مختلف مقامات پر پولیس پارٹیاں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلدہی دیگر ملزمان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں پر کے طلائی زیورات 6 عدد انگوٹھیاں و چوڑیاں، 1 جوڑی ٹیپس اور 1 جوڑی کانٹے، مسروقہ رقم مبلغ 13 ہزار 500 روپے، ایک عدد موبائل و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ مدعیان کی تحریری درخواست پر  مقدمات درج رجسٹر کرلئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔