.

Cyber Crime Bill 2016

Thursday 16 December 2021

بلدیاتی الیکشن 2021 سے متعلق ہری پور پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔


پلان کیمطابق 3500 سے زائد پولیس افسران و جوانان اور فرنٹئیر کنسٹیبلری (ایف سی) سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گئے۔ ڈی پی او ہری پور

الیکشن کے دوران ضلع کو 02 زون، 08 سیکٹرز اور 11 سب سیکٹرز پر تقسیم کیا گیا ہے۔ کاشف ذوالفقار
آمدہ بلدیاتی انتخابات 2021 سے متعلق پرامن پولنگ کے انعقاد کے لئے ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ ضلع بھر میں ٹوٹل 594 پولنگ اسٹیشنز میں 97 انتہائی حساس، 219 حساس اور 278 نارمل پولنگ اسٹیشنز قرار دیا گیا ہے۔ سیکورٹی پلان کیمطابق ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 3500 سے زائد پولیس افسران و جوانان، فرنٹئیر کنسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر ایجنسیاں بھی فرائض سرانجام دیں گئی۔ الیکشن کے دوران ضلع کو 02 زون، 08 سیکٹرز اور 11 سب سیکٹرز پر تقسیم کیا گیا ہے۔ پولنگ کے دوران زونز پر ایس پیز، سیکٹرز پر ڈی ایس پیز اور سب سیکٹرز پر ایس ایچ اوز برائے راست نگرانی کریں گئے۔ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے 22 کیو آر ایف موبائلز بھی تعینات کی جائیں گی۔ اہم پولنگ اسٹیشز کو پولنگ کاعمل شروع ہونے سے قبل بی ڈی یو سکواڈ اور سنیفرز ڈاگ کی مدد سے چیکنگ کا عمل کیا جائے گا۔ انتخابات کے سلسلے میں پولیس کنٹرول روم اور پولنگ والے دن ڈی پی او آفس ہری پور میں خصوصی کنٹرول روم تشکیل دیا جائے گا۔ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم گزر گاہوں پر ناکہ بندیاں کرتے ہوئے مزید نفری تعینات کرنے کے ساتھ چیکنگ کے عمل کو بھی مزید سخت کیا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پولیس ہیڈکوارٹر میں اضافی نفری بھی موجود رہے گی۔
ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ بلدیاتی الیکشن کی پرامن پولنگ کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ پولنگ کے موقع پر غیر متعلقہ اشخاص کو ہرگز نہ چھوڑیں اور آنے والے ووٹرز کے ساتھ خوش اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکی عزت و نفس کا خاص خیال رکھے۔ پولیس افسران و جوانان چوکس رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں تاکہ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے اور پرامن اختتام پذیر ہوں۔ عوام الناس انتشار اور افواہوں پر پر کان نہ دھریں بلکہ پرامن الیکشن کے انعقاد میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنا تعاون کرے ہوئے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

No comments:

Post a Comment