Monday, 29 January 2018
ہری پور پولیس۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی اپنے آفس میں پریس کانفرنس کررہے ہے۔ مقدمہ علت 133 مورخہ 27.01.2018جرم 377/511/506/34 تھانہ سٹی گرشتہ روز تھانہ سٹی ہری پور میں درج FIR میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ سے لے کر اب تک 36 گھنٹے میں ڈی پی او ضلع ہری پور سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد صابر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی سعید یدون نے ہمراہ ٹیم کے مختلف علاقہ جات میں چھاپہ زنی کرکے نامزد پانچوں ملزمان:۔ احمد شمس ولد شمس الرحمان، اشفاق احمد ولد عبدالرحمان، شہزاد شاہ ولد چن شاہ، خرم ولد شفقت زمان اور ارسلان ولد شفقت ساکنان سیکٹر نمبر 1 کھلابٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment