ایس ایچ او تھانہ خانپور سردار محمد رفیق نے ہمراہ نفری پولیس کے ندی دوڑ ممریال میں کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اشتیاق احمد ولد سلطان خان سکنہ نین سکھ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 155 گرام چرس برآمد۔ تھانہ خانپور میں منشیات ایکٹ کے تحت کے مقدمہ درج۔
Wednesday, 21 October 2020
ہری پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ سے منشیات بھی برآمد
عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شعار ہے
عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ خیبر پختونخواہ پولیس کا شعار ہے.زیر نظر تصویر خیبر پختونخواہ پولیس کی اعلی اخلاقی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ انسپکٹر محمد عارف معمر شخص کی کمپلین سننے کے لئے تھانہ کے گیٹ پر خود آئے اور بزرگ شہری کو کرسی پر بٹھا احسن طریقے سے ان کی بات سنی۔ ہری پور پولیس کے آفیسر کی اعلی ظرفی خیبر پختونخواہ پولیس کے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Tuesday, 20 October 2020
تھانہ سٹی پولیس نے ملکیار اور مکھن کالونی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مالمسروقہ برآمد کرلیا
تھانہ سٹی پولیس کی حدود مکھن کالونی اور ملکیار میں گھروں ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئی۔ جس پر مدعیان کی تحریری درخواست پر تھانہ سٹی ہری پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔
ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہر ی پور سید اشفاق انور (پی ایس پی) نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہری پور صدیق شاہ کو جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے دوران تفتیش مشکوک افراد کومقدمہ میں انٹاوگیٹ کیا گیا۔ انٹاروگیشن کے دوران ملزم افضل ولد اسحاق سکنہ بیٹ گلی حال ضلع صوابی نے مکھن کالونی اور ملکیار کی وارداتوں اور ملکیار میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم ملنگ جان ولد محمد شفیق سکنہ ٹھاکرہ مانسہرہ کا اعتراف کیا۔ جس کو بھی مقدمہ میں نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے قبضہ سے مالمسروقہ نقد رقم 15000روپے، مالمسروقہ کی رقم سے خریدے گئے 2 عدد ہنڈا 125موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ 1 عدد کلاشنکوف اور 1 پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے 2 یوم حراست حاصل کی گئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ غازی پولیس نے بکرا چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ غازی پولیس نے بکرا چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ غازی کی حدود جھامرہ میں بکرا چوری ہونے کی تحریر درخواست تھانہ غازی کو موصول ہوئی۔جس میں مدعی نے 4افراد پر شک کا اظہار کیا۔ مدعی کی درخواست پر تھانہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل غازی شاہنواز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے ہمراہ نفری پولیس کے بکرا چوری کے الزام میں حق نواز ولد شیر محمد، یاسر علی ولد محمد اکثر، عمران شاہ ولد ابرار شاہ اور عطاء الرحمن ولد ملک شیراز ساکنان جھامرہ کو گرفتار کرکے چوری شدہ بکرا برآمد کرلیا۔
Monday, 19 October 2020
ہری پور پولیس نے گمشدہ ہونے والے بچے کو اس کے والد سے ملا دیا
Friday, 16 October 2020
عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد
Thursday, 15 October 2020
ایس ایچ او تھانہ غازی نے جھگڑا کرنے والے فریقین کی آپس میں صلح کروا کر بغل گیر کردیا
تھانہ غازی کی حدود مہران واپڈا کالونی میں مال مویشی کے داخلے پر دوفریقین کے درمیان جھگڑا ہوا. جس سے فریق اول زخمی ہوا اور تھانہ میں آکر فریق دوئم کے خلاف تحریری درخواست دی
جس پر ایس ایچ او تھانہ غازی خالد الرحمن نے دونوں فریقین کو تھانہ بولا کر اہل علاقہ کے سامنے جھگڑے کی وجہ پوچھی اور نہایت خوش اسلوبی سے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروا کر بغل گیر کردیا
ملکی سلامتی اور ضلع ہری پور میں امن و امان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی
جس پر فریقین اور علاقہ معززین نے ایس ایچ او تھانہ غازی کی اس کامیاب کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا اور ہری پور پولیس کا شکریہ ادا کیا
Wednesday, 14 October 2020
تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار کر لیا
عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقاد
عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع ہری پور میں کھلی کچہری کا انعقادڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے تحت پولیس اور عوام کی درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہری پولیس کی جانب سے چوکی صوابی میرا کی حدود گاؤں کلنجر میں کھلی کچہری کا انعق*ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان کی ایس ایچ او تھانہ بیڑ ارشد خان کے ہمراہ کلنجر میں کھلی کچہری۔ کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل سنے گئے۔ کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان نے علاقے کی عوام کو جرائم کے خاتمے اور پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔ عوامی تعاون کی بدولت ہم اپنے علاقائی امن کو برقرار رکھتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگر اخلاقی جرائم کے خاتمے کو یقینی بنا سکتے ہیں. علاقہ کے مشران اور نمائندگان چھوٹے نوعیت کے معاملات کو علاقہ کی سطح پر حل کریں۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ اپنے بچوں کو گاڑیوں کے چھتوں پر بیٹھ کر اور سائیڈوں کے جنگلوں کے ساتھ لٹک کر جانے سختی سے منع کریں. کسی بھی مسئلہ یا پریشانی کی صورت میں آپ بلاججھک اپنے متعلقہ تھانہ اور ہمارے دفاتر میں آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں. پرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کے زریعے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر بنایا جا سکتا ہے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کے لئے دعا اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔